انٹر نیٹ سے پیسے کمانا واقعی حقیقت ہے یا جھوٹ ہے

انٹرنیٹ سے پیسے کمانا ایک حقیقت ہے۔ بہت سے لوگ اپنی ذاتی ضروریات کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے مستقل پیسے کما رہے ہیں۔

آپ انٹرنیٹ پر بہت سے طریقوں سے پیسے کما سکتے ہیں، مثلاً آپ کچھ فروخت کر سکتے ہیں، ایفیلییٹ مارکیٹنگ کر سکتے ہیں، اپنی خدمات بیچ سکتے ہیں مثلاً ٹائپنگ ورک ، گرافکس ڈیزائننگ، ویب سائٹ بنانا ، فری لانس کام ، انٹرنیٹ پر اشتہارات دیکھنا، ،    ویڈیوز اپلوڈ کرکے (یوٹیوب ،فیس بک، انسٹاگرام پر ) ، آن لائن کلاسز  اور بلاگنگ وغیرہ۔

اگرچہ آن لائن پیسہ کمانا ممکن ہے اور ایک حقیقت ہے، لیکن  جلدی امیر ہونے یا راتوں رات بہت پیسہ کمانے کی امید نہ رکھیں بلندی پر چڑھنے کے لیے بھی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے چھلانگ لگاکر نہیں چڑھاجاتا پہلے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا جاتا ہے پھر دوسرے پھر تیسری اور اسی طرح آہستہ آہستہ اوپر تک چلے جاتے ہیں چھلانگ لگانے والوں کو گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔

دیکھیں جیسے آپ فزیکلی کوئی بھی کاروبار کرتے ہیں وہ انویسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ وقت  اور محنت  مانگتا ہے اور کاروبار کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے بالکل اسی طرح آن لائن کام میں بھی ہوتا ہے بس آپ جو بھی کام کریں پوری توجہ اعتماد سے کریں  ۔

آن لائن ورک سے بہت سے لوگ اسی وجہ سے بیزار ہوجاتےہیں یا اسے دھوکہ سمجھتے ہیں کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ آن لائن کام کوئی جادو ہے کہ ایک ہاتھ سے  ادھر پیسے دو اور دوسرے ہاتھ سے ڈبل کرکے لے لو تو ایسا حلال کام میں تو ممکن نہیں ہوتا پھر ایسے ہی لوگوں کے ساتھ دھوکہ بھی ہوتا ہے کہ انھیں ایسے ہی لوگ ملتے ہیں جو سبز باغ دکھاکربڑی بڑی باتیں کرکے ان سے پیسے لے کر غائب ہوجاتے ہیں

بہرحال، پیسے کمانے کے لئے انٹرنیٹ پر کئی دھوکے بازیاں بھی ہوتی ہیں جن سے بچنا بہت اہم ہے۔ آپ کسی بھی کام کے لیے پیسے دے کر شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح جانچ پڑتال کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ کام  حقیقی ہے

کیوں کہ  آن لائن کمائی کے پلیٹ فارمز کی شناخت کرنا آسان نہیں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ  انٹرنیٹ پر بہت سی دھوکے بازیاں بھی موجود ہیں جن سے بچنا ضروری ہے۔ اس کے باوجود، کچھ خصوصیات ہیں جو حقیقی اور جعلی پلیٹ فارمز کی شناخت کرنے میں مدد کر سکتی ہیں

 حقیقی پلیٹ فارمز عموماً معتبر لوگوں اور کمپنیوں کی حاضری رکھتے ہیں، جنہیں یقینی بنانے کے لئے آپ ان کے ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں دستاویزات، کمپنی کے بارے میں معلومات اورلوگوں کی  رائے (کمنٹس، فیڈبیک) دیکھیں آن لائن ریویوز  پلیٹ فارم کی شناخت کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ آپ ان کے بارے میں معلومات جاننے کے لئے آن لائن ریویوز پڑھ سکتے ہیں

اس کے علاوہ  ایک حقیقی پلیٹ فارم، پیشہ ور لنک سے منسلک ہوتا ہے، جو مختلف طریقوں سے ان کی شناخت ممکن بناتا ہے۔ آپ اس لنک کو کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی پیشہ ور ویب سائٹ سے یہ لنک منسلک ہے اور کیا اس پیشہ ور کی پروفائل معتبر ہے یا نہیں۔ آپ گوگل سرچ سے بھی مدد لے سکتے ہیں