آن
لائن ارننگ میں نیٹ ورک مارکیٹنگ زبردست آمدنی کا بہترین ذریعہ
ہے
بشرطیکہ آپ کا نیٹ ورک اچھا ہو جس کا جتنا اچھا اور بڑا نیٹ ورک ہوگا وہ اتنی
ہی زیادہ ارننگ کرسکتا ہے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ نیٹ ورک کس طرح بنایا جائے
تو ہم یہاں ایک اچھا نیٹ ورک بنانے کے لیے کچھ تجاویز پیش کررہے ہیں ان شاء اللہ آپ کے لیے مفید
ثابت ہوں گی۔
ہمشیہ
اپنی ٹیم کے اراکین کی تربیت اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنا: ایک اچھا نیٹ ورک بنانے
کے لیے آپ کو اپنی ٹیم کے اراکین کی حوصلہ افزائی کرنا
اور ان کی تربیت اور ترقی پر
توجہ دینا چاہیے چاہے ایک ممبر ہی ہو سب کو انفرادی اور اجتماعی سکھائیں۔ آپ کو اپنی ٹیم کےممبران کی صحیح طریقے
سے رہنمائی کرتے رہنا چاہیے تاکہ وہ خود بھی کامیاب ہوں اور اپنے نیٹ ورک کو
آگے بڑھائیں یہ فیلڈ ہے ہی ایسی جو سیکھ
جاتا ہے وہی اپنا نیٹ ورک بنانے کے لیے جستجو کرتا ہے اور جو سیکھتا نہیں وہ بہت
جلد بیزار ہوجاتا ہےاور ہارمان جاتا ہے
ریگولر
کمیونیکیشن برقرار رکھیں: آپ کو اپنی ٹیم کے ممبران کے ساتھ ریگولر مواصلت برقرار رکھنا
چاہیے یعنی روزانہ ان سے ان کی پروگراس کے بارے میں پوچھنا چاہیے اپنی ٹیم کے ساتھ
باقاعدگی سے میٹنگز بھی منظم کر سکتے ہیں۔
برانڈنگ
اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرنا: اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے آپ کو
برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ آپ جس پلیٹ فارم پر کام کررہے ہوں اس کے بارے میں
مکمل معلومات جمع کرکے اس کو پروموٹ کرنا چاہیے
اور اپنی ٹیم کے ممبران کو بھی ٹریننگ دینا چاہیے کی وہ اپنی مارکیٹنگ کی مہارت کو
بہتر کرسکیں
اپنی
ٹیم کے ارکان کی کامیابی پر توجہ مرکوز کریں: آپ کو اپنی ٹیم کے ارکان کی کامیابی پر
فوکس کرنا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔ آپ ان کے ساتھ اپنی اور اپنے
سینیئر ز کی کامیابی کی کہانیاں اور کامیابیاں
شیئر کر سکتے ہیں کہ آپ کے ہر ممبر کی
کامیابی میں ہی آپ کی کامیابی پوشیدہ ہے۔
نیٹ
ورکنگ ایونٹس اور سیمینارز میں شرکت کریں: آپ کو اپنی انڈسٹری کے نیٹ ورکنگ ایونٹس
اور سیمینارز میں شرکت کرنا چاہیے جہاں آپ اپنی انڈسٹری کے ماہرین اور لیڈروں سے رابطہ
کر سکتے ہیں۔ ایسا آپ کو اپنی انڈسٹری اور نیٹ ورک کے ٹرینڈز اور اپ ڈیٹس کے بارے میں
پتا چلے گا اور آپ اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے نئے آئیڈیاز اور حکمت عملی سیکھیں
گے۔
صبر
اور مستقل مزاجی برقرار رکھیں: آپ کو اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے صبر اور مستقل
مزاجی برقرار رکھنا چاہیے۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنی
کوششوں کو روزانہ کی بنیاد پرمستقل کرناہوگا روزانہ اپنے ٹارگٹ سیٹ کریں اور انھیں
حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں
روزانہ
نئے لوگوں سے رابطے کریں ان کے رابطہ نمبر اپنے پاس محفوظ کریں اور اپنا رابطہ
نمبر ان کے محفوظ کروائیں
جو
لوگ آپ کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کریں ان کی براڈ کاسٹ بنالیں اور پروگرام
سے متعلق وہاں گائیڈ کریں
روزانہ اپنا اسٹیٹس اپڈیٹ کریں ۔ سوشل میڈیا سے مدد لیں فیس بک، انسٹاگرام پر
اکاؤنٹ بناکر پبلسٹی کریں
ان
باتوں پر عمل کرنے سے آپ ایک اچھا نیٹ بناکر چلنے میں کامیاب رہیں گے ان شاء اللہ


0 Comments